عیدالاضحی پر ڈی ایچ اے اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے صفائی کے بہترین انتظامات
لاہور(پ ر) عیدالاضحی کے موقع پر اس مرتبہ بھی ڈی ایچ اے اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے رہائشیوں کی سہولت کے پیش نظر صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی انتظامات کئے اور آلائشوں کو بروقت اُٹھانے اور اُنکو ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی طور پر انتظامات کر رکھے تھے۔ جبکہ عملہ صفائی خاصا متحرک رہا۔ ورکرز اور دیگر عملے نے بڑی جانفشانی سے صفائی کیلئے انتھک محنت کی اور اپنے فرائض کو دیانتداری سے سرانجام دیئے۔ یاد رہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ہر سال ڈی ایچ اے اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ صفائی ستھرائی اور الائشوں کو اُٹھانے کے بروقت اقدامات کرتا ہے۔ انکے اعلیٰ انتظامات کی وجہ سے یہاں کے شہریوں، رہائشیوں، سماجی، مذہبی تاجر تنظیموں نے ڈی ایچ اے اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ صفائی اور دیگر سٹاف کی اعلیٰ کارکردگی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تے ہوئے کہا ہے کہ ہم انکی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ صفائی ماحول کو برقرار رکھنے میں انکا اقدام لائق تحسین ہے۔