بھارت کشمیر پر اب زیادہ دیر تک اپنا تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا،عادل حفیظ

بھارت کشمیر پر اب زیادہ دیر تک اپنا تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا،عادل حفیظ

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے راہنماء عادل حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت کے اندر بھی اب کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آوازیں بلندہونا شروع ہو گئی ہیں جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ بھارت اب کشمیر پر اپنے تسلط کو زیادہ دیر بر قرار نہیں رکھ سکے گا۔

،کشمیر بنے گا پاکستان ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے جسے بھارت طاقت کے بل بوتے پر دبا نہیں سکتا۔

پاکستان کی موجودہ حکومت نے جس طرح کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھرمیں اجاگر کیا ہے گزشتہ کئی دہائیوں میں اس کی مثال نہیں ملتی، سلامتی کونسل کے اجلاس کا منعقدہونا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ اب امید ہو چلی ہے کہ بھارت کشمیر کے مسئلے کوزیادہ دیردبا کر نہیں رکھ سکتا اور اسے کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق ان کا حق خود اردیت دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی اپنے یوم آزادی پر تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر تھی اور اسے آئندہ بھی شکستوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...