عوامی لائیرز موومنٹ کی کشمیر کے حوالے سے خصوصی کمیٹی قائم
لاہور (نمائندہ خصوصی)عوامی لائرز موومنٹ (پام) کی طرف سے انٹرنیشنل لاء کے ایکسپرٹس سینئر وکلاء پر مشتمل ”انٹرنیشنل کمیٹی آن کشمیر لیگل افیئرز“ قائم کر دی گئی۔کمیٹی کے قیام کا مقصد مسئلہ کشمیر پر حکومت کو قانونی معاونت فراہم کرنا ہے اور عوام کو کشمیرسے متعلق رہنمائی دینا ہے۔
، اس ضمن میں گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت پام کے چیف آرگنائزر صاحبزادہ انوار اخترایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی، کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک پر سابق مشیر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر مقصود جعفری نے خطاب کیا اور کشمیر کی تاریخی اور قانونی صورت حال پر تفصیل سے روشنی ڈالی، ڈاکٹر مقصود جعفری نے کمیٹی کے قیام پر مبارکباد دی۔
اور کہا کہ بلاشبہ اب مسئلہ کشمیر سیاسی سے زیادہ قانونی حیثیت اختیارکر گیا ہے، اس حوالے سے وکلاء برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، جوش کی بجائے ہوش سے کشمیر کا مقدمہ لڑنے کا وقت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کے بین الاقوامی سٹیٹس کو تبدیل کر کے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے،بھارت کے لیے دلدل سے باہر نکلنے کاایک ہی راستہ ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دے، اجلاس سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ، آصف میاں ایڈووکیٹ، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ شریک ہوئے جبکہ پام کی خصوصی دعوت پر خرم نواز گنڈاپور،نوراللہ صدیقی اورقاضی فیض الاسلام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ا