آرٹیکل 370 کے خاتمے کا فیصلہ بھارت کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گا،حافظ عابد
لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کا فیصلہ بھارت کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گا۔ کشمیر پاکستان سمیت بھارت میں بھی اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے، ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی دہشتگرد نے کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ مسلسل 11 روز سے دفعہ 344 کے تحت کشمیر کو پوری دنیا کے سب سے بڑی ڈیتھ سیل بنا دیا ہے۔
جس کی آج پوری پاکستانی قوم سٹرکوں پر آ کر مذمت کر رہی ہے اور پوری دنیا پر واضح کر دینا چاہتی ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔