کشمیر کی آزادی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، نثار علی خان

کشمیر کی آزادی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، نثار علی خان

لاہور(فلم رپورٹر) چیئرمین حید ری ٹر سٹ حاجی نثار علی خان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ کشمیر ہما ری شہ رگ ہے۔ہم اس کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مسجد میں امام بارگاہ حیدری ٹرسٹ کھاڑک میں نمازِ جمعہ کے اجتماع جس میں سینکڑوں افرا د نے شر کت کی سے خطاب کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ پوری شعیہ قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔عالمی امن پسند قو تیں کشمیر کی آزادی اور قیام ِ امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

معروف مذہبی اسکالر مولانہ مر تضیٰ حُسین گھلونے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں خوف ناک مظالم پر دنیا بھر میں بھارت کو مدامت کا سامنا ہے۔ اور مزید ذلت و رسوائی مودی سرکار کا مقد ر بنے گی اللہ کی رحمت سے کشمیر کو آزادی اور حق خودارادیت ملے گا حق اور باطل کی جنگ میں ہمیشہ فتح حق کی ہوتی ہے۔ انھوں نے کشمیر کی آزادی امن اور خوشحالی و کامیابی سمیت ملک پاکستان کی ترقی کے لئے خصوصی دعا ئیں کیں۔ جنر ل سیکرٹر ی حاجی عبدالغفور بٹ۔ اظہر نقوی۔ حاجی شہباز علی۔ سجاد بخاری۔ثقلین نقوی ودیگر نے بھی کشمیریوں کا بھر پور ساتھ دینے کا عہد کرتے ہوئے بھار ت کے انسان سوز مظالم کی بھر پور الفا ظ میں مذمت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...