ایچی سن کالج، کیمبر ج نتائج میں بہتری،34فیصد سے زائد طلباء نےAپلس گریڈ لیا

ایچی سن کالج، کیمبر ج نتائج میں بہتری،34فیصد سے زائد طلباء نےAپلس گریڈ لیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) ایچی سن کالج لاہور کے کیمبر ج امتحانات کے نتائج میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 25فیصد بہتر ی، 34فیصد سے زائد طلباء نے گر یڈAاور A+ سے امتحانات میں کامیابی حاصل کر لی جبکہ پر نسپل ایچی سن کالج لاہور مائیکل تھامسن نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو 3سالہ کیمبر ج نتائج کی سمری پیش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گور نر ہاؤس لاہور میں پر نسپل ایچ سن کالج مائیکل تھامسن نے گور نر چوہدری محمدسرور کو بتایا کہ کالج کے امور میں سیاسی مداخلت اور سفارشی کلچر کے خاتمے سے کالج کی کار کردگی دن بدن بہتر ہو رہی ہے اور اس سال کیمبر ج کے امتحانات میں ماضی کے مقاملے میں 184سے زائد طلباء نے گر یڈ Aاور A+سے کامیابی حاصل کی ہے۔

۔ اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ایچی سن کالج کی بہتر کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے یہ طے کررکھا ہے کہ یونیورسٹیز اور کالجز سمیت کسی بھی ادارے میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی بلکہ تمام اداروں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا ئے گا۔

جس سے ادارے مضبوط اور ان کی کار کردگی میں بھی بہتری آرہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -