میڈیا عہدیداروں کیلئے نئی ہنڈا سوِک آرایس ٹربو کی ٹیسٹ ڈرائیو

میڈیا عہدیداروں کیلئے نئی ہنڈا سوِک آرایس ٹربو کی ٹیسٹ ڈرائیو

لاہور (پ- ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے میڈیا کے اعلیٰ عہدیداروں کیلئے نئی سوِک آر ایس ٹربو 2019ء کی ڈرائیو کا اہتمام کیا۔ جس کا مقصد ہنڈا سوِک آر ایس کے جدید 1.5L ٹربو انجن کی پرفارمنس سے آگاہ اور اس کی زبردست ڈرائیونگ سے محضوظ کروانا تھا۔ میڈیا ممبران نے سوِک آر ایس ٹربو کو ڈرائیو کرتے ہوئے بذریعہ موٹر وے بھوربن مری اور اگلے روزبھوربن مری سے لاہور تک کار کی منفرد اور زبردست پرفارمنس کا پوری طرح مشاہدہ کیا۔ سب نے 10th جنریشن ہنڈا سوِک آر ایس ٹربوکی کارکردگی کی بے حد تعریف کی۔آر ایس ٹربو کا انجن ان سب کے لئے نہ صرف دلچسپی کا حامل رہا بلکہ اسے بہت پسند بھی کیا گیا جو کہ پاکستان میں پہلی بار متعارف کروایا گیا ہے۔  انجن کے ساتھ ساتھ میڈیا آفیشلز نے اس کے باقی کے نئے فیچرز جیسے کہ DRL ہیڈ لائٹس،  17انچ  ایلائے وہیل،بلیک لیدر انٹیرئیر (ریڈ لائننگ کے ساتھ)، ٹرنک سپوائلر،  پُش سٹارٹ /سمارٹ انٹری،ریموٹ انجن سٹارٹر اور ریئر انٹرٹینمنٹ سسٹم کو بھی خوب سراہا۔۔ سفر کے دوران انہوں نے کار کے دیگرفنکشنل اور مکینیکل فیچرز جیسے کونٹینیوئسلی ویری ایبل ٹرانسمشن (CVT)، الیکٹرک پارکنگ بریک (EPB)، وہیکل سٹیبیلٹی اسسٹ (VSA) اور ہِل سٹارٹ اسسٹ(HSA) کا بھی جائزہ لیا۔ سب میڈیا عہدیدار کار کی ڈرائیو اور کارکردگی سے خوب لطف اندوز ہوئے اور اسے ایک یادگار سفر قرار دیا۔

مزید : کامرس


loading...