طبی مصنوعات کی درآمدات میں 6.78 فیصد اضافہ

  طبی مصنوعات کی درآمدات میں 6.78 فیصد اضافہ

اسلام آباد(  آن لائن)جون2019 کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات میں 6.78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جون2019 کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات84.7 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مئی2019 کے دوران درآمدات کا حجم 79.3 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح مئی2019 کے مقابلہ میں جون2019 کے دوران طبی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 5.4 ملین ڈالر یعنی6.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے#/s#

مزید : کامرس


loading...