پاکستان کی امریکہ، سعودی عرب اور جرمنی کو بر آمدات بڑھ گئیں 

  پاکستان کی امریکہ، سعودی عرب اور جرمنی کو بر آمدات بڑھ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ  مالی سال2017-18ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے  دوران امریکہ کو  کی جانیوالی برآمدات کا حجم 272.08 ملین ڈالر تھا جبکہ   رواں مالی سال  2019-20ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات 335.11 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح گزشتہ جولائی 2018ء کے مقابلہ میں جولائی 2019ء کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات میں 63.03 ملین ڈالر یعنی 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سعودی عرب کو پاکستانیبرآمدات میں سب سے زیادہ 69 فیصد کا اضا فہ ہوا ہے۔ گزشتہ  مالی سال2017-18ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے  دوران سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم  22.21ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات   37.52  ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ جولائی 2018ء کے مقابلہ میں جولائی 2019ء کے دوران سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات میں 15.31ملین ڈالر یعنی  69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔جرمنی کو کی جانے والی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ  مالی سال2017-18ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے  دوران جرمنی کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 95.51ملین ڈالر تھا جبکہ  رواں مالی سال  2019-20 ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران جرمنی کو کی جانیوالی برآمدات 111.25ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح گزشتہ جولائی 2018ء کے مقابلہ میں جولائی 2019ء کے دوران جرمنی کو کی جانیوالی برآمدات میں 14.74 ملین ڈالر  یعنی 15فیصد کا اضافہ ہواہے۔

مزید :

کامرس -