او جی ڈی سی ایل نے " صاف اور سرسبز پاکستان"  مہم کا آغاز  ہیڈ آفس میں پودا لگا کر کیا

     او جی ڈی سی ایل نے " صاف اور سرسبز پاکستان"  مہم کا آغاز  ہیڈ آفس میں پودا ...

  

لاہور(پ ر)ڈاکٹر نسیم احمد ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں " صاف اور سرسبز پاکستان"  مہم  2019  کا آغاز ہیڈ آفس اسلام آباد میں پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر کمپنی کے اعلی انتظامیہ بھی موجود تھی۔ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے  پودے لگانے کی مہم کمپنی کے سی ایس آر پروگرام کا حصہ ہے۔ اس مہم  کے تحت  ملک بھر میں او جی ڈی سی ایل کی تمام فیلڈز لوکیشنز پر  پودے لگائے جائیں گے۔ کمپنی کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور استحکام کے لئے اپنی کوششوں کو مزید تقویت دینا ہے۔

مزید :

کامرس -