کسان بورڈ لاہورڈویژن کی یوم سیاہ پر ریلی‘عہدیداروں وکارکنان کی بھرپورشرکت

  کسان بورڈ لاہورڈویژن کی یوم سیاہ پر ریلی‘عہدیداروں وکارکنان کی ...

  

لاہور(پ ر) کسان بورڈ لاہور ڈویژن کے زیراہتمام بھارتی جشن آزادی کے موقع پر یوم سیاہ ریلی نکالی گئی جس میں کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری شوکت علی چدھڑ، چوہدری منظور حسین گجر، لاہور ڈویژن کے صدر میاں رشید منہالہ، جنرل سیکرٹری سردار سیف اللہ، چوہدری نواز گھرکی، ڈاکٹر فریاد، میاں بابر علی مناواں سمیت دیگر نے شرکت کی ریلی رام پورہ جاگیر سے شروع ہوکر یادگار شہداء باٹا پور اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء بھارت مخالف اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے ریلی کشمیر بنے گا پاکستان کے فلق شگاف نعروں سے گھونج رہی تھی چوہدری شوکت چدھڑ، میاں رشید منہالہ، چوہدری منظور حسن گجر اور ڈاکٹر فریاد نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گہا کہ بھارتی ریاست دنیا میں دہشت گردی کی علامت ہے ہندؤ بنیاء کشمیری عوام پر ظلم و بربیت کا خونی کھیل بند کرے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے 

جب تک ہمارے جسم میں خون کا آخری قطرہ موجود ہے ہم کشمیری عوام کی آزادی کے لئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

میڈیا انچارج: محمد عمر  0321-8898715 

09  اگست  2019

تصویر کا کیپشن؛

مزید :

کامرس -