ڈسکہ،پاک فوج کے شہید جوان ہارون کی نمازجنازہ آج ہوگی 

 ڈسکہ،پاک فوج کے شہید جوان ہارون کی نمازجنازہ آج ہوگی 

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہیدہونے والے پاک فوج کے جوان ہارون شہید کی نمازجنازہ مورخہ آج بروز17اگست کودن گیارہ بجے ان کے آبائی گاؤں گلوٹیاں میں ادا کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی گاؤں گلوٹیاں خورد کا رہائشی 22 سالہ رانا ہارون جو کہ چار سال قبل پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا اور وزیرستان آپریشن میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا کہ دہشتگردوں کے حملہ سے شہید ہو گیا جس کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے ان کے آبائی گاؤں میں گورنمنٹ ہائی سکول گلوٹیاں خورد کی گراؤنڈمیں ادا کی جائے گی۔

شہید ہارون

مزید :

صفحہ آخر -