بھارتی جنگی جنون کے خاتمہ کیلئے دنیا اپنا کردار ادا کرے،چودھری سرور

بھارتی جنگی جنون کے خاتمہ کیلئے دنیا اپنا کردار ادا کرے،چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے نیو کلیئر پالیسی میں تبدیلی کے بھارتی عندیہ کو جنوبی ایشاء میں امن پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ہٹ دھر می اور جنگی جنون کے خاتمے کیلئے دنیا کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہاؤس لاہور میں ملاقات کر نے والے تحر یک انصاف کے ایم این اے شوکت علی بھٹی،ایم پی اے ندیم بارا،وائس چیئر مین اورسیز کمیشن محمد وسیم رامے سمیت دیگر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔چودھری سرور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت ہر روز نیاڈرامہ کر رہا ہے مگر پاکستان کسی سے خوفزدہ ہونے والا نہیں دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ مسجد میں دہشت گردی کر نے والے انسان نہیں درندے ہیں اور ایسے درندوں کے خلاف حکومت اور افواج پاکستان سمیت پوری قوم ایک پیج پر ہیں جبکہ دہشت گرد ی میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں میں ہم سب برابر کے شر یک ہیں اور ملک کو دہشت گردی سے مکمل نجات دلاکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ 

گور نر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -