وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ کے علاقہ کچلاک کی مسجد میں دھماکہ کی مذمت
لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔
مذمت