بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے  سامنے بے نقاب ہوچکا، فخر امام

  بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے  سامنے بے نقاب ہوچکا، فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔   نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، مقبوضہ وادی میں 13 دن سے کرفیو نافذ ہے۔فخر امام نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں جیلیں بھر گئی ہیں، 9 لاکھ آبادی پر 8 لاکھ بھارتی فوج قابض ہے، بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔چیئرمین کشمیری کمیٹی نے کہا کہ مودی کی پوری الیکشن مہم ہی پاکستان اور مسلمان مخالف تھی، بھارت نے ریڈ لائن کراس کردی ہے۔
  فخر امام

مزید :

صفحہ آخر -