3950غیر رجسٹرڈ افراد کا 3سالہ ریکارڈ جمع، نوٹسز جاری کردئیے گئے
لاہور (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 3950غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹسز جاری کردئیے۔بتایاگیا ہے کہ ایف بی آر نے بی ٹی زون کے 3سال کا ریکارڈ اکٹھا کر کے 3950افرادکو نوٹسز بھجوائے۔ایف بی آر نے مہنگی پراپرٹی خریدنے والے غیر رجسٹرد افراد،انشورنس کیلئے بھاری رقوم کی ادائیگی کرنیوالے غیر رجسٹرڈ شہریوں،ہزار سی سی سے بڑی گاڑی رکھنے والے نان فائلرز اورنان فائلر پراپرٹی مالکان کو نوٹسز جاری کئے۔ایف بی آر حکام کے مطابق نان فائلرز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ایمنسٹی سکیم سے استفادہ نہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹسز جاری