مضبوط مسلم لیگ ہی خوشحال پاکستان کی ضامن ہے، کامل علی آغا

  مضبوط مسلم لیگ ہی خوشحال پاکستان کی ضامن ہے، کامل علی آغا

  

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ضلع راولپنڈی کے آرگنائز زبیر خان، فیاض تبسم ڈپٹی آرگنائزنگ سیکرٹری، عمران کھوکھر سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ضلع راولپنڈی،ایزام چوہدری صدر لیبرونگ راولپنڈی نے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا، سینئر نائب صدر محمد سلیم بریار سے مسلم لیگ ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں مسلم لیگ کے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے۔اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ مسلم لیگ کی تنظیم نو کرکے اپنے حلقہ اثر میں پاکستان مسلم لیگ کو مزید مضبوط، مستحکم اور فعال بنائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور انہیں مسلم لیگ میں شامل کریں۔انہوں نے کہا کہ مضبوط مسلم لیگ ہی خوشحال پاکستان کی ضامن ہے۔پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہیں اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

کامل علی آغا

مزید :

صفحہ آخر -