عید کی چھٹیوں کے بعد سرکاری دفاتر کھل گئے، حاضری کی تعداد کم رہی

عید کی چھٹیوں کے بعد سرکاری دفاتر کھل گئے، حاضری کی تعداد کم رہی

  

لاہور(این این آئی)عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد سرکاری او رنجی دفاتر دوبارہ کھل گئے تاہم پہلے روز ملازمین کی تعداد کم رہی۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے عید الاضحی پر 12سے 15اگست (پیر تا جمعرات) تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ سرکاری ملازمین نے عید تعطیلات سے قبل ہفتہ اور اتوار کو ساتھ ملا کر مجموعی طو رپر 6تعطیلات کو انجوائے کیا۔دفاتر آنے والے افسران اور ملازمین ایک دوسرے سے عید ملے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آج (ہفتہ) کے روز بھی ورکنگ ڈے گا۔ دوسری جانب سے موسم گرما کی تین ماہ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری تعلیمی ادارے بھی کھل گئے اورپہلے روز سکول آنے والے طلبہ کی تعداد انتہائی کم رہی۔تین ماہ بعد سکول آمد پر طلبہ ایک دوسرے سے گرمجوشی سے ملے اورتعطیلات کے دوران مختلف علاقوں کی سیر و تفریح کے بارے میں بتاتے رہے۔

سرکاری دفاتر

مزید :

صفحہ آخر -