عوام روٹی کی جگہ بھوک اور مہنگائی کی تبدیلی کھا رہے ہیں،مریم اورنگزیب

عوام روٹی کی جگہ بھوک اور مہنگائی کی تبدیلی کھا رہے ہیں،مریم اورنگزیب

  

ٓژ اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ایک سال مکمل ہوا اور آپ تمام مضامین میں فیل ہیں، عمران صاحب ایک سال میں آپ نے تمام قومی کامیابیوں کو بدترین ناکامیوں میں بدل دیا، عمران صاحب 18 اگست کو اپنی نالائقی اور نااہلی پر جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بنائیں گے ،عمران صاحب ایک سال میں کتنے انڈے، کٹے اور مرغیاں بانٹی ہیں ؟،عمران صاحب ایک سال میں صرف آپ کا محل پکا ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ٹیم کو نوکری ملی،عمران صاحب آپ کی نالائقی نے ایک سال میں ملک کی ترقی چھ فیصد سے 3 فیصد اور مہنگائی کی شرح تین فیصد سے 10 فیصد کر دی۔جمعہ کو مریم اورنگزیب نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب ایک سال مکمل ہوا اور آپ تمام مضامین میں فیل ہیں،عمران صاحب ایک سال میں آپ نے تمام قومی کامیابیوں کو بدترین ناکامیوں میں بدل دیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب 18 اگست کو اپنی نالائقی اور نااہلی پر جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بنائیں گے ،عمران صاحب ایک سال میں کتنے انڈے، کٹے اور مرغیاں بانٹی ہیں ؟۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب ایک سال ہو گیا عوام روٹی کی جگہ بھوک اور مہنگائی کی تبدیلی کھا رہے ہیں،عمران صاحب آپ نے تو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے تھے؟ آپ نے تو روٹی ، کاروبار اور روزگار بھی چھین لیا ،عمران صاحب ایک سال میں صرف آپ کا محل پکا ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ٹیم کو نوکری ملی ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک سال میں 45 لاکھ ریپورٹ غربت کی لکیر سے نیچے اور 15 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں ،عمران صاحب ایک سال میں روپے کی قیمت میں 33 فیصد تاریخی کمی جس سے منگائی کا طوفان برپا ہو گیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک سال میں شرح سود 5.75 فیصد سے 14 فیصد کر دی ،عمران صاحب ایک سال میں ٹیکس وصولی میں 600 ارب کا تاریخی خسارہ ہو گیا ہے ،عمران صاحب ایک سال میں ریکارڈ 7000 ہزار قرضہ لیا اور ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ،عمران صاحب ایک سال میں پاکستان خطے کا سستے ترین ملک سے دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک سال میں آپ نے 73 سالہ تاریخ میں سات ہزار ارب قرض اضافہ کر کے نااہلی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ،عمران صاحب ایک سال میں گیس کے نرخوں میں دو سو فیصد اور بجلی کی قیمت میں35فیصد اضافہ کیا ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب ایک سال میں بیرون ملک سرمایہ کاری میں پچاس فیصد کمی ہوئی جو دس سال کی کم ترین سطح پر ہے۔

 مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -