اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست جمع
لاہور( نمائندہ خصوصی) اپوزیشن کی جانب سے 21 اگست کو ہونےوالے اجلاس میں شرکت کےلئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروادی گئی ۔پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسلم لیگ نواز کے ملک وارث کلو کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی اجلاس 21 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،مریم نواز کی گرفتاری اورکشمیر کی صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔
حمزہ شہباز پروڈکشن آرڈر