ڈیرہ اسماعیل خان ، کلاچی کے جنگلوں میں فورسز کا آپریشن ، خاتون سمیت 4دہشتگرد ہلاک 

    ڈیرہ اسماعیل خان ، کلاچی کے جنگلوں میں فورسز کا آپریشن ، خاتون سمیت ...

ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) کلاچی کے دور افتادہ جنگلوں میں دہشت گردوں کی اطلاع پرسیکورٹی فورسز کا آپریشن، سیکورٹی فورسزسے مقابلے میں پولیس کو دہشتگردی اور پروآپولیس موبائل پر حملے سمیت آٹھ مقدمات میں مطلوب انتہائی اہم دہشتگردجاوید ملانہ اور عبدالرحمن استرانہ اور ایک نامعلوم خاتون سمیت4دہشتگرد مارے گئے،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں،پولیس وائر لیس ،سیٹ دستی بم اور خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والے موادبرآمد۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے دور افتادہ جنگلوں میں دہشت گردوں کی اطلاع پرسیکورٹی فورسزنے آپریشن کیا۔

دہشت گرد ہلاک 

مزید : صفحہ آخر


loading...