چیف ایگزیکٹو پی آئی سی پروفیسرڈاکٹر ثاقب شفیع کی والدہ انتقال کرگئیں 

    چیف ایگزیکٹو پی آئی سی پروفیسرڈاکٹر ثاقب شفیع کی والدہ انتقال کرگئیں 

لاہور(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو پی آئی سی پروفیسرڈاکٹر ثاقب شفیع کی والدہ گذشتہ روز انتقال کرگئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ انکی رہائش گاہ بابر بلاک گارڈن میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر دل آویز، پی ٹی آئی رہنما حامد زمان، پروفیسر ندیم حیات ملک، پروفیسر شاہد حمید، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر امیر، پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز، وی سی کنگ ایڈورڈ پروفیسر خالد مسعود گوندل، وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان، پروفیسر رضوان مسعود بٹ، چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم، ایم ایس ڈاکٹر سلیم چیمہ، پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر فرید ظفر سمیت پروفیسرز و ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 انتقال

مزید : صفحہ آخر


loading...