سلیکٹڈوزیراعظم کی سیاست کا مرکز و محور سیاسی انتقام ہے، مولابخش چانڈیو 

  سلیکٹڈوزیراعظم کی سیاست کا مرکز و محور سیاسی انتقام ہے، مولابخش چانڈیو 

لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان و سینیٹر مولابخش چانڈیو نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آصف علی زرداری کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہو سکا پھر بھی انہیں جیل بھیج دیا گیا، عمران خان نے اپنی انا کی تسکین کیلئے سیاسی مخالفین کو قید کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈوزیراعظم کی سیاست کا مرکز و محور سیاسی انتقام ہے۔خان صاحب جن آمروں کے مرید ہیں وہ بھی آصف علی زرداری کو نہیں جھکا سکے تو یہ کیا چیز ہیں۔آصف علی زرداری نہ جھکنے والے ہیں نہ سختیاں انہیں توڑ سکتی ہیں، اپنی جوانی کے سنہرے سال آصف علی زرداری نے آمروں اور سیاسی مخالفوں کی جیلوں میں گذارے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان کا یہ آمر بھی اپنا زور آزما کر دیکھ لے، خود منہ کے بل گرے گا۔خان صاحب آپ ظلم اور انتقام کی انتہائیں آزماؤ ہمارا صبر اور مزاحمت آپ کو مات دیں گے۔ایک سال سے آصف علی زرداری سے تفتیش ہو رہی ہے، دو ماہ سے زائد بیب کی تحویل میں رہے۔جب کچھ ثابت نہ کر سکے تو اب آصف زرداری صاحب کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مولابخش چانڈیو 

مزید : صفحہ آخر


loading...