ایچی سن کالج میں داخلے سے متعلق کیس کی سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ 

   ایچی سن کالج میں داخلے سے متعلق کیس کی سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس عظمت سعید شیخ اور مسٹرجسٹس عمرعطاء بندیال پرمشتمل بنچ نے یتیم بچے کے ایچی سن کالج میں داخلے سے متعلق کیس کی سماعت مکمل کرلی تاہم اپنا فیصلہ محفوظ رکھا۔کیس کی سماعت کے دوران کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمد جمال سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے،ثناء اللہ کی درخواست کی سماعت کے دوران کمشنرلاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے رپورٹ پیش کی کہ بچے کا والد فوت ہوچکا ہے،جس نے کافی زمین ورثے میں چھوڑی،بچہ اس وقت ایچی کالج میں زیر تعلیم ہے ااور یہاں پر ہی زیر تعلیم رہنا چاہتا ہے،ایچی سن کالج کے لیگل ایڈوائزر نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پربچے کاایچی سن کالج میں داخل ہوا،اسے کسی دوسرے تعلیمی ادارے میں بھجوایا جائے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ بچے کا موقف بھی سنا،بچے کو ایچی سن کالج سے روازانہ ماں کے پاس گلشن راوی آنا چاہیے،جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ لگتا ہے کمشنر نے اب اپنی رپورٹ میں اپنا موقف تبدیل کرلیا ہے،جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دئیے کہ بچے کے مستقبل کا معاملہ ہے،فیصلے کا انتظارکیاجائے۔

فیصلہ محفوظ 

مزید :

صفحہ آخر -