ایڈیشنل اٹارنی جنرل چودھری اشتیاق کی والدہ انتقال کرگئیں 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل چودھری اشتیاق کی والدہ انتقال کرگئیں 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان چودھری اشتیاق اے خان کی والدہ انتقال کرگئیں،ان کی نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان سمیت ججوں اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کی نماز جنازہ ویلنشیاء ٹاؤن کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سرداراحمد جمال سکھیرا،صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چودھری اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب نے شرکت کی،سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار صفدر تارڑ،سابق صدرلاہور ہائی کورٹ بار شفقت محمود چوہان،ذوالفقار چودھری،اصغرگل،صدارتی امیدوارلاہوربارمیاں جہانگیر،رانا انتظار حسین اورجی اے طارق،سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ،اسلم زارایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ارشد جہانگیر جھوجہ،سابق صدر لاہور ٹیکس بارفرحان شہزاد ایڈووکیٹ،مونم سلطان اور قمر الزماں بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -