قتل کے مجرم کی اپیل  غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی

 قتل کے مجرم کی اپیل  غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں قائم 3رکنی بنچ نے قتل کے مجرم کی اپیل غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی۔فاضل بنچ نے قراردیا کہ اپیل کندہ محمد افضل سزا پوری کرکے 2017ء میں رہا ہوچکاہے،فاضل بنچ نے مجرم کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی مدعی مقدمہ کی اپیل بھی مسترد کردی۔2010ء میں محمد افضل نے اپنی عمر قید کے خلاف جبکہ مدعی مقدمہ نے مجرم کی عمر قید کوسزائے موت میں تبدیل کرنے کے لئے اپیلیں دائر کی تھیں،کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جیل رپورٹ کے مطابق مجرم 2017 ء میں سزا پوری کر کے رہاہوچکا ہے،یہ اپیل غیر موثر ہو چکی ہے،مجرم کو فیصل آباد میں محمد عاشق نامی شخص کو قتل کرنے کے مقدمہ میں فیصل آباد کی ماتحت عدالت نے سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے مجرم کی اپیل پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا،فاضل بنچ نے مدعی مقدمہ کی مجرم کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل بھی خارج کر دی۔
اپیل نمٹا دی

مزید :

صفحہ آخر -