بھارت نے مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا کر کشمیریوں کو محصور کردیا، ملک امین اسلم

بھارت نے مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا کر کشمیریوں کو محصور کردیا، ملک امین اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) مشیرماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں سیلابوں کی بڑی وجہ پلاسٹک بیگزبھی ہیں ، اسلام آباد سے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روک دیا ہے، ایسے پلاسٹک بیگز متعارف کرائیں گے جو ری سائیکل ہوسکیں۔جمعہ کو مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت کااصل چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ، بھارت نے مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا کر کشمیریوں کو محصور کردیا ہے اور کشمیریوں سے تمام بنیادی حقوق چھین لیے ہیں۔مشیرماحولیات کا کہنا تھا کہ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر قائم کیاگیا، سفارتی کوششوں سے مسئلہ کشمیر 50سال بعد سلامتی کونسل میں اٹھا۔ملک امین اسلم نے کہا ماحول کی بہتری کے لئے 10ارب درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے سے ملک میں ہریالی اور ماحول میں بہتری آئے گی اور گرین پاکستان منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلابوں کی بڑی وجہ پلاسٹک بیگزبھی ہیں، 14اگست سے اسلام آباد سے پلاسٹک بیگز کے استعمال کوروک دیا، ایسے پلاسٹک بیگز متعارف کرائیں گے جو ری سائیکل ہوسکیں۔مشیرماحولیات نے مزید کہا آئندہ چند سالوں میں ملک میں الیکٹرک گاڑیاں چلائی جائیں گی، الیکٹرک گاڑیوں سے ایندھن کے استعمال اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئےگی۔
ملک امین اسلم

مزید :

صفحہ آخر -