مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کی بدترین شکست ہے،زکریا بٹ
لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زکریا بٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر50 سال بعد پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا متحرک ہونا پاکستانی خارجہ پالیسی کی فتح ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دے کر ثابت کر دیا کہ حکومت خارجی سطح پر ملک و قوم کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے اور اگر بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تومیدان جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر مودی سرکار کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی۔پی ٹی آئی رہنماءنے کہا کہ سرحدوں پر سنگین حالات کے باوجود ملک میںامن و امان کا قیام اور معاشی استحکام پی ٹی آئی کی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے۔
ذکریا بٹ