خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں  زلزلے کے جھٹکے،شدت 5ریکارڈ 

    خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں  زلزلے کے جھٹکے،شدت 5ریکارڈ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،زلزلے سےشہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔جمعہ کو خیبرپختوانخوا کے شہر مردان، صوابی، بشام اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سلسلہ ہندوکش افغانستان میں تھا، جبکہ زلزلہ 190 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔حال ہی میں خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔یاد رہے کہ 8 اگست کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
 زلزلے 

مزید :

صفحہ آخر -