کراچی پریس کلب  کاجشن آزادی فیملی فیسٹیول31اگست کو ہوگا 

کراچی پریس کلب  کاجشن آزادی فیملی فیسٹیول31اگست کو ہوگا 

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اراکین کلب اور ان کے اہل خانہ کے لیے ملی نغموں، کوئزشوز، بچوں اور خواتین کے مقابلوں اور لذید کھانوں سے مزین جشن آزادی فیملی فیسٹیول ہفتہ31 اگست2019 کوکراچی پریس کلب میں منعقد ہو گا۔فیسٹول کا آغاز صبح11بجے ہوگا جو رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔فیسٹیول میں داخلہ رکنیت کارڈ کی بنیاد پر ہو گا اور صرف فیملی ممبران ہی اس فیسٹیول میں شریک ہو سکیں گے۔فیملی فیسٹیول میں معروف گلوکار ملی نغمے پیش کریں گے جب کہ ملک کے نامور کامیڈینز بھی اپنی اداکاری سے حاضرین کو محظوظ کریں گے۔فیسٹول میں بچوں کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے، کوئز شو، مضمون نویسی، اردو اور انگریزی میں تقریری مقابلے، ڈرائنگ اور ملی نغموں کے مقابلے شامل کیے گئے ہیں جب کہ کارٹون کیریکٹرز، جوکرز، جمپنگ کیسل، ٹوکن رائیڈز، فیس پیٹنگز، پپٹ شو اور میجک شو بھی ہوگا۔نجیب ٹیرس پر خواتین کی مختلف سرگرمیاں منعقد ہوں گی، مختلف شعبہ جات کی نمایاں خواتین کا مذاکرہ، سلاد بنانے، مہندی لگانے کے مقابلے، چیئر گیم کے علاوہ کپڑوں اور مختلف اشیا کے اسٹالز دست یاب ہوں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -