فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کرپشن کیس،سماعت وکلا کی استدعا پر ملتوی 

  فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کرپشن کیس،سماعت وکلا کی استدعا پر ملتوی 

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)احتساب عدالت نے فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن و غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق سماعت وکلا کی استدعا پر ملتوی کردی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن و غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے سابق چئیر مین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی، سلطان قمر، عبد السعید خان و دیگر کو پیش کیا۔ وکلا کی درخواست پر عدالت نے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ریفرنس میں سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی، سلطان قمر، عبدالسعید خان، عمران افضل، ریاض احمد اور امجد اقبال شامل ہیں۔ سماعت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نثار مورائی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آصف علی زرداری کو عید کے روز اپنے بچوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔ فریال تالپور کو عید کی رات اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ اگر ان کو لڑنا ہے تو مردوں سے لڑیں عورتوں سے نہیں۔ نثار مورائی نے کہا کہ آئی جی جیل کے کالے کرتوتوں کیخلاف آج بات کررہا ہوں۔ آئی جی جیل نے کرپشن کی بازار گرم کر رکھا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے جیل کو کرپشن کا گھر سمجھ رکھا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -