کراچی، اولڈ سٹی ایریا میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی

کراچی، اولڈ سٹی ایریا میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی

  

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں گھانچی پاڑہ میں فلیٹ کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں فلیٹ کا مالک غلام حسین، اس کی اہلیہ زبیدہ، بیٹی صدف اور بیٹا عمیر شامل ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق چاروں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تھے اور سب کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فلیٹ کی عمارت 100 سال سے زائد پرانی اور حالیہ بارشوں کے باعث مزید خستہ حال ہے، کچھ عرصہ پہلے عمارت کی بالکونی بھی گر گئی تھی تاہم خوش قسمتی سے انسانی جان کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -