محکمہ پاپولیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو 2 ہفتوں میں مستقل کرنے کا حکم

    محکمہ پاپولیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو 2 ہفتوں میں مستقل کرنے کا حکم

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے حکومت سندھ کو محکمہ پاپولیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو 2 ہفتوں میں مستقل کرنے کا حکم دیدیا۔دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ پاپولیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے کرنے سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہیں عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 12 مارچ 2018 عکو فیصلہ آیا مگر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ 12 سو سے زائد میل موبائلز مستقل ہونے سے محروم ہیں۔ عدالت نے تمام میل موبائلز کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ سرکاری وکیل ے موقف دیا کہ 18 ترمیم کے بعد 219 ملازمین ریگولر کر چکے ہیں۔ عدالت نے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے حکومت سندھ کو 2 ہفتوں میں ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -