پلاسٹک بیگ پر پابندی احسن اقدام ہے،تیمور علی مہر

  پلاسٹک بیگ پر پابندی احسن اقدام ہے،تیمور علی مہر

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پیپلزیوتھ آگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگ پر پابندی ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیئے نہایت احسن اقدام ہے، سندھ حکومت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور عوام کو ایک صاف ستھرا ماحول دینے کے لیئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، پابندی کا مقصد شہر قائد کو صاف ستھرا بنانا ہے،پلاسٹک بیگ کی جگہ کپڑے اور پیپرز کے بیگ کااستعمال شہریوں کے لیے سندھ حکومت کا ایک تحفہ ہے جس سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ عوام کو اپنی خریدوفروخت کے حوالے سے ایک بہترسہولت بھی میسر ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی وائی او کے کراچی دفتر میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسرور راجپرسے ہونے والی ملاقات میں کیا،اس موقع پرکراچی اور سندھ کی کارکنان بھی موجود تھے، تیمور علی مہر کا کہنا تھا کہ حکمت سندھ کے اس اقدام سے نہ صرف شہر میں موجود گندگی میں کمی ہوگی بلکہ تھیلیوں سے جو سیوریج کے نالوں کی بند ش ہوجاتی ہے وہ بھی ختم ہوگی پلاسٹک بیگز ہر شہر کی گلی میں نظر آ رہے ہوتے ہیں اور گندگی پھیلا رہے ہوتے ہیں اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے مسرور راجپر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پلاسٹک بیگ کے استعمال سے بیماریاں پھیل رہی ہیں جس میں سب سے زیادہ کینسر کے کیسز دیکھنے کو ملے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...