کشمیری مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروائیں گے، نصرت واحد

کشمیری مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروائیں گے، نصرت واحد

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ کشمیری مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے ٓزاد کروائیں گے۔ کشمیریوں کی جدوجہد ٓزادی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ظلم و جبر، کرفیو، کشمیریوں کو سر جھکانے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ کرفیو کے باوجود کشمیریوں کا بھرپور احتجاج، بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر سے بھاگنے پر مجبور کردے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف سندھ کے تحت کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ جیسے واقعات کو جواز بنا کر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان انڈیا کو بھرپور جواب دے گا۔ پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ رہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف عالمی رہنماؤں کی حمایت کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں تحریک انصاف کی حکومت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...