کراچی میں فارم ہاؤس کی دیوار گرنے سے مگر مچھ بھاگ نکلے

  کراچی میں فارم ہاؤس کی دیوار گرنے سے مگر مچھ بھاگ نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاون میں بارش کی وجہ سے فارم ہاس کی دیوار گر گئی جس کے باعث 7 مگر مچھ بھاگ نکلے۔ذرائع کے مطابق فارم ہاس انتظامیہ نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو مدد کے لیے طلب کرلیا ہے جس کے بعد اسٹیل ٹاون پولیس کی نفری وائلڈ لائف عملے کے ہمراہ جائے وقوع پہنچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ اسٹیل ٹاون فلٹر پلانٹ کے قریب فارم ہاس میں تمام مگرمچھ موجود تھے کہ اس دوران موسلادھار بارش کی وجہ سے دیوار گرگئی جس کے بعد مگرمچھ باہرنکل گئے۔پولیس نے وائلڈ لائف اہلکاروں کی مدد سے 5 مگر مچھ پکڑ لیے ہیں جبکہ 2 مگر مچھوں کو مختلف جگہوں پر تلاش کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پانچ مگرمچھوں کو واپس فارم ہاس میں پہنچا دیا گیا ہے، بارش کی وجہ سے اسٹیل ٹاون کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہے۔بتایا گیا ہے کہ تاحال مگر مچھوں کی جانب سے کسی کو نقصان پہنچانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔