مولابخش چانڈیو کی آصف زرداری کو جیل بھیجنے کی سخت مذمت

مولابخش چانڈیو کی آصف زرداری کو جیل بھیجنے کی سخت مذمت

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نیسابق صدر آصف علی زرداری کو جیل منتقل کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہو سکا پھر بھی انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ عمران خان نے اپنی انا کی تسکین کیلئے سیاسی مخالفین کو قید کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ وزیراعظم کی سیاست کا مرکز و محور سیاسی انتقام ہے، خان صاحب جن آمروں کے مرید ہیں وہ بھی آصف علی زرداری کو نہیں جھکا سکے تو یہ کیا چیز ہیں، آصف علی زرداری نہ جھکنے والے ہیں نہ سختیاں انہیں توڑ سکتی ہیں۔ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ اپنی جوانی کے سنہرے سال آصف علی زرداری نے آمروں اور سیاسی مخالفین کی جیلوں میں گذارے۔ نئے پاکستان کا یہ آمر بھی اپنا زور آزما کر دیکھ لے، خود منہ کے بل گرے گا۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ ظلم اور انتقام کی انتہائیں آزماؤ ہمارا صبر اور مزاحمت آپ کو مات دیں گے، ایک سال سے آصف علی زرداری سے تفتیش ہو رہی ہے، دو ماہ سے زائدنیب کی تحویل میں رہے، جب کچھ ثابت نہ کر سکے تو اب آصف زرداری صاحب کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...