کراچی،پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرکے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

کراچی،پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرکے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)گلستان جوہر پولیس نے گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرکے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل ممتاز کو زخمی کرکے فرار ہونے والے ملزم ریحان کو اسلحہ سمیت گرفتا رکرلیا گیا ہے۔ملزم کا ایک ساتھی موقع سے پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے۔ملزم نشے کے عادی ہیں۔پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تھا ملزمان نے فائرنگ کر دی۔گلستان جوہر پولیس نے محنت اور لگن سے 24 گھنٹے میں نامزد ملزم کی گرفتار کیا۔افسران کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباش اور تعریفی اسناددینے کا اعلا ن کیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -