چین میں ہواوے ڈیولپر کانفرنس 2019 کا انعقاد

چین میں ہواوے ڈیولپر کانفرنس 2019 کا انعقاد

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) HUAWEI نے چین کے ڈونگ گوان شہر میں رواں ماہ تین روزہ HUAWEI ڈویلپر کانفرنس 2019 (ایچ ڈی سی 2019)کا 9اگست تا 11اگست انعقاد کیا۔ ایچ ڈی سی 2019 میں متعدد اہم اعلانات کیے گئے: HUAWEI موبائل سروسز اب چین سے باہر 100 ملین سے زیادہ صارفین کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، HUAWEI DigiX Labs کی شراکت سے ایک نئے ڈویلپر پروگرام '' شائننگ اسٹار ''کا آغاز کیا جائے گا جو کہ ڈیویلوپمینٹ اور ٹیسٹینگ کی سہولیات فراہم کرے گا۔ HUAWEI نے HMS-Core کی عالمی لانچ کا بھی اعلان کیا جو کہ 000،910سے زائد عالمی ڈویلپرز کے لئے 14 کٹس مہیا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ HUAWEI ویڈیو کے لئے بھی ایک نئی شراکت کو HDC 2019 میں متعارف کرایا گیا۔HUAWEI کنزیومر بزنس گروپ، موبائل سروسز کے نائب صدر، جاریوس سو نے کہا، "انٹیلجنٹ روابط ہم سب کا مستقبل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...