مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کی آئی جی سندھ سے ملاقات

  مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کی آئی جی سندھ سے ملاقات

کراچی (کرائم رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے تحت ہونیوالے 28ویں مڈ کیریئرمینجمنٹ کورس (MCMC) میں حصہ لینے والے 13رُکنی وفد پر مشتمل سندھ پولیس کے افسران نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے خصوصی ملاقات کی۔آئی جی سندھ نے وفد میں شامل تمام پولیس افسران سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اورانہیں خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار اور کورس کی کامیاب تکمیل کے لیئے دعا کی۔ایم سی ایم سی کورس کا پہلا سیشن کوئٹہ جبکہ دوسرے سیشن کا انعقاد کراچی میں کیا جائیگا۔مذکورہ کورس کا دورانیہ مورخہ 17اگست تا 22 نومبر2019 ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...