گن کنٹرول قوانین میں سختی کیساتھ ذہنی امراض کے مراکز بھی بنائینگے، ٹرمپ

  گن کنٹرول قوانین میں سختی کیساتھ ذہنی امراض کے مراکز بھی بنائینگے، ٹرمپ

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شوٹنگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ جہاں ”گن کنٹرول“ کے قوانین کو سخت بنایا جائے وہاں ذہنی امراض کے مرکز بھی قائم کئے جائیں، کیونکہ ان وارداتوں میں ملوث افراد ذہنی مریض ہوتے ہیں۔ انہوں نے نیوہمشائر میں انتخابی ریلی سے خطاب کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک میں بڑھتے ہوئے شوٹنگ کے واقعات اور تشدد کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے اپنی پالیسی بیان کی۔ صدرٹرمپ اور ان کی ری پبلکن پارٹی عمومی طور پر پابندی لگانے کی حامی نہیں ہے لیکن صدر ٹرمپ نے گن کنٹرول قوانین کو سخت بنانے کے ارادے کا اظہار کیا ہے جس میں اسلحہ خریدنے والے افراد کا مکمل ”بیک گراؤنڈ چیک“ شامل ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے بعد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ آئین میں دوسری ترمیم کو برقرار رکھیں گے جو عام شہریوں کو اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ رکھنے کا حق فراہم کرتی ہے، لیکن ذہنی امراض کے مراکز قائم کرکے اس مرض کو ختم کریں گے جو شوٹنگ کے واقعات کی بنیاد ہے۔

ٹرمپ 

مزید : صفحہ اول


loading...