بھارت پورے خطے میں آگ  لگانا چاہتا ہے، مشعال ملک 

  بھارت پورے خطے میں آگ  لگانا چاہتا ہے، مشعال ملک 

  

لاہور(آئی این پی) کشمیری راہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پورے خطے میں آگ لگانا چاہتا ہے، عالمی برداری کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے‘ وقت کی ضرورت ہے کہ عالمی برداری فوری اپنا کردار ادا کرے ورنہ پورا خطہ جنگ کی نذر ہوسکتا ہے۔ لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ میڈیا کشمیریوں کی آواز بلند کر رہا ہے بھارت نے حریت رہنما ؤں کو قید کر رکھا ہے جبکہ وہاں میڈیا پر بھی پابندی ہے بھارت کشمیر یوں سے ان کی زمین چھیننا چاہتا ہے اور وہاں کشمیر یوں کو مہاجر بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ عالمی برداری فوری اپنا کردار ادا کرے ورنہ پورا خطہ جنگ کی نذر ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر مشعال ملک نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب پر کشمیری پرچم بھی لہرایا۔

مشعال ملک

مزید :

صفحہ اول -