ایل او سی پر فائرنگ قابل مذمت، سلامتی کونسل بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لے: شہبا ز شریف 

ایل او سی پر فائرنگ قابل مذمت، سلامتی کونسل بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لے: شہبا ...

  

لاہور (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کو بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہئے، بھارتی اوچھے ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔انہوں نے ٹوئٹرپر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ حالات کو اقوام متحدہ کے نوٹس میں لائیں اقوام متحدہ اپنے فوجی مبصر گروپ کی رپورٹ کی روشنی میں بھارت کے خلاف اقدامات کرے۔ شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی اوچھے ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔مادر وطن پر قربان ہونے والے فوجی جوان رمضان اور دو شہریوں کی شہادتوں پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں۔ 

شہبازشریف 

مزید :

صفحہ اول -