سرینگر، کشمیریوں کے حق میں دعا کرنے  پر مسلم رہنماء وارث پٹھان گرفتار

  سرینگر، کشمیریوں کے حق میں دعا کرنے  پر مسلم رہنماء وارث پٹھان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل کرفیو کو تیرہ روز گزر گئے، بھارتی حکومت نے ممبئی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان کو کشمیریوں کے حق میں دعا کرنے پر گرفتار کرلیا۔سیاسی کارکنان کے ساتھ اب صحافیوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل کی صورت میں تبدیل ہوگئی۔وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث اشیاء خورونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطالبے کے باوجود بھارت نے وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون اور ٹی وی نشریات بھی تاحال بند رکھی ہوئی ہیں۔بھارتی فوج نے گریٹر کشمیر اخبار سے وابستہ صحافی محمد عرفان کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ اس سے قبل حریت قیادت اور سیکڑوں نہتے کشمیریوں کو بلاجواز گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق حریت فورم اور دیگر مسلمان تنظیموں نے حکومتی اقدامات کے خلاف عوام سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی جس کے بعد عوام نے نکل کر شدید احتجاج کیا۔
 وارث پٹھان

مزید :

صفحہ اول -