بھارت کے جارحانہ عزائم جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے سنگین خطرہ: فردوس عاشق

  بھارت کے جارحانہ عزائم جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے سنگین خطرہ: فردوس عاشق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ایل اوسی پردونوں اطراف کشمیریوں کوبربریت کانشانہ بنارہاہے، بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کی خاطر قربان ہونے والے شہدا ہمارا فخر ہیں، پوری قوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہبھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے اوراگریہی سلسلہ جاری رہا تو صورت حال بوسنیا جیسی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مثالیں قائم کی جارہی ہیں، بھارت ہمیشہ عالمی قوانین کو اپنے پاؤں تلے روندتا رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی 11 قراردادیں موجود ہیں، سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی تو ادارے کی ساکھ متاثر ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول


loading...