وزیر اعلی پنجاب کا ڈاکٹر فیصل مسعود  کے انتقال پراظہار تعزیت

  وزیر اعلی پنجاب کا ڈاکٹر فیصل مسعود  کے انتقال پراظہار تعزیت

لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر فیصل مسعود کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے - وزیر اعلی نے ڈاکٹر فیصل مسعود کی شعبہ طب میں گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فیصل مسعود میڈیسن کی فیلڈ میں بڑا نام تھے -انہوں نے کہا کہ مرحوم کی میڈیکل کے شعبہ میں خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا-

اظہار تعزیت

مزید : صفحہ اول


loading...