لانس نائیک تیمور شہید کی نماز جنازہ والٹن میں اداکردی گئی 

  لانس نائیک تیمور شہید کی نماز جنازہ والٹن میں اداکردی گئی 

  

لاہور (کرائم رپورٹر)مظفر آباد میں شہید ہونیوالے پاک فوج لانس نائیک تیمور کا سبز ہلالی پرچم میں لپٹا جسد خاکی والٹن روڈ جناز گاہ پہنچایا گیا جہاں اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن نے شہید تیمور کی نماز جنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ میں شہید تیمور کے اہل خانہ، عزیز واقارب اور اہل علاقہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔تیمور اسلم شہید کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے نے ارض پاک کیلئے جام شہادت نوش کرکے سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

تیمور شہید کی نمازجنازہ 

مزید :

صفحہ اول -