حریت رہنماؤں کا یو این دفتر کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ 

  حریت رہنماؤں کا یو این دفتر کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ...

اسلام آباد(این این آئی) حریت رہنماؤں کی طرف سے یو این او کے دفتر کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے،احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز لے کر مظاہرہ ریکارڈ کرا یا۔اس موقع پرمودی سرکار کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آئینی ریاستی حیثیت ختم کرنا کشمیریوں کے ساتھ نا انصافی ہے،کشمیریوں کوحق خودارادیت دیا جائے۔آج ہم اقوام متحدہ کو یاد دلانے آئے ہیں کہ جتنی بھی قرار دادیں ہیں ان پر عمل کا وقت آ گیا ہے۔مظاہرین نے کہا کہ ان حالات میں اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی امن فوج کشمیر بھیجے،اگر آج کوئی اقدام نہیں کریں گے تو کشمیریوں کو بے گناہ مار دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر غذائی قلت ہے،ہمیں اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے،اب وقت ہے کہ جنگی بنیادوں پر کام کریں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایک بھی کشمیری خاندان کو ریسکیو نہیں کر سکے،امت مسلمہ کہاں سو رہی ہے،کشمیر میں تیرہ روز سے کرفیو نافذ ہونے کے باعث کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر ہندوستان سے سفارتی تعلقات منقطع کرے اور کشمیر کیلئے آخری حد تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں ملی یکجہتی کی فضاء قائم کرے۔ کشمیر کے معاملے پر پاکستانی قوم میں کوئی اختلاف نہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پاکستانی عوام کشمیر یوں کے دفاع کیلئے مسلح افواج کی پشت پرہیں۔وزیر اعظم آزاد جموں کشمیرراجہ محمد فاروق حیدرخان کی قیادت میں اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک میں وفود بھیجیں جائیں۔ اندرونی سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کشمیر کے معاملے پر سب ایک ہیں۔وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان تیار ی کر لیں ہم نے سیز فائر لائن توڑ کر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ اپنا خون شامل کرنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا خون بھی دینا پڑاتو دیں گے۔  حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتاہوں کہ ملی یکجہتی کی فضا ء قائم کرے۔ یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کو مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفرآباد تشریف لانے پر شکرگزار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فاروق حیدر 

مزید : صفحہ اول


loading...