بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس 18 اگست کو طلب کرلیا۔پارٹی رہنماوں کااجلاس زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگا جس میں مقبوضہ کشمیر اور پارٹی رہنماوں کی گرفتاریوں سمیت دیگرمسائل زیر غور آئیں گے۔بلاول بھٹو زرداری 18 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔اجلاس میں مراد علی شاہ، خورشیدشاہ،قمرزمان کائرہ شریک ہوں گے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔بلاول بھٹو 18 اگست کو قومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری