مودی نے کشمیریوں کو قیدکرکے انکے حقوق سلب کردئیے، رانی مکھرجی

  مودی نے کشمیریوں کو قیدکرکے انکے حقوق سلب کردئیے، رانی مکھرجی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بھارت کی معروف فلمی اداکارہ رانی مکرجی نے کہاکہ مودی نے لاکھوں کشمیریوں کوپنجرے میں قیدکرکے ان کے حقوق صلب کردئیے ہیں، کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کے لیے مسلمان ہونا نہیں انسان ہوناکافی ہے،اگر آج ہم نے کشمیریوں کے لیے آواز بلند نہ کی تو کل ہماری باری آئے گی اورہمارے ساتھ بھی کوئی کھڑا نہیں ہوگا۔مودی کی حکومت میں ہجوم کامسلمانوں کوقتل کرنا،لڑکیوں سے اجتماعی بد اخلاقی کے واقعات،خوف اور نفرت بڑھ رہی ہے یہ کس قسم کی آزادی ہے؟۔سوشل میڈیاپر بھارتی اداکارہ رانی مکرجی مقبوضہ کشمیرکی صورت حال اور اپنی حکومت پر برس پڑیں۔اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہجوم کی طرف سے لوگوں کوقتل کرنا اور اجتماعی بد اخلاقی مودی کی حکومت میں عام ہوگئی ہے ہر روز ہجوم کی طر ف سے مسلمانوں کو قتل اور نوجوان لڑکیوں سے اجتماعی بد اخلاقی کی جارہی ہیں اس قسم کابھارت ہمیں نہیں چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے کے لیے آپ کامسلمان ہونا ضروری نہیں ہے آپ کے لیے انسان ہوناکافی ہے سب سے پہلے دلتوں پر مظالم ہوئے مگر میں ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی اس کے بعد کمزور طبقوں کی باری آئی مگر میں پھر بھی نہیں بولی کہ میں ان میں نہیں ہوں مگر اب کشمیریوں پر مظالم ہورہے ہیں اور میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوں اگر میں آج بھی ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی توکل جب مجھ پر ظلم ہوگا تو میری مددکو بھی کوئی نہیں آئے گا۔بھارتی اداکار رانی مکرجی نے پاکستانیوں کے نام جاری ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان جاؤں اور پاکستان میں اپنے مداحوں سے ملوں۔پاکستان اور بھارت کے تعلقات اچھے نہیں ہیں مگر جیسے ہی مجھے موقع ملے گامیں پاکستان جاؤں گی۔

رانی مکرجی

مزید :

صفحہ اول -